پاکستانی گلوکاروں کی امریکہ ،کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں پرفارمنس کیلئے کوششیں کر رہا ہوں ‘ ریحان صدیقی

بدھ 16 اکتوبر 2019 10:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) معروف پاکستانی نژاد امریکن پروموٹر ریحان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستانی گلوکاروں کی امریکہ اورکینیڈا سمیت مختلف ممالک میں پرفارمنس کے لئے کوششیں کر رہا ہوں ،پاکستانی فنکاروں کی دنیا بھر میں پہچان ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں امریکہ میںمعروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے ساتھ میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا جس میںہزاروں کی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی جبکہ ان دنوں پاکستان کا نمبر میوزک بینڈ جنون بھی امریکہ کے مختلف شہروں میںاپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

ان کے ساتھ معروف گلوکارہ مہک علی بھی امریکی شہر ہوسٹن نیو جرسی میںپرفارم کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جب سے بھارتی پروموٹرز نے پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تب سے پاکستانی پروموٹر پاکستانی گلوکاروں کو لیکر زیادہ متحرک ہوگئے ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر پاکستانی گلوکاروں کو متعارف کروانے اور پاکستانی کمیونٹی کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں