برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان میں جمائما کا ہاتھ

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ ظاہر کیے بغیر کس طرح پاکستان کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں؟ سینئیر صحافی کا اہم انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 16 اکتوبر 2019 11:05

برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان میں جمائما کا ہاتھ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اکتوبر2019ء) برطانوی شاہی جوڑا اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان برطانوی میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز بنا ہوا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بحال کرنے کی وزیراعظم عمران خان کی کوششوں میں مددگار ثابت ہوگا۔

اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی پی جے میر کا کہنا ہے کہ یہ دورے اچانک ہی نہیں ہو جاتے بلکہ ان کی منصوبہ بندی ایک سال پہلے ہی کر لی جاتی ہے۔سال پہلے ہی یہ طے کر لیا جاتا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑا کس کس ملک جائے گا اور وہاں ان کی کیا سرگرمیاں ہوں گی۔یہ جوڑا جس طرح پاکستان آیا ہے ویسے بھارت بھی جا سکتا ہے۔تاہم وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق یہ دورہ پاکستان کے لیے بہت بہتر ثابت ہو گا کیونکہ ا س سے پوری دنیا میں پیغام جائے گا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا کریڈٹ دو لوگوں کو جاتا ہے کہ عمران خان اور دوسری جمائمہ گولڈ اسمتھ۔ یہ بات بہت کم لوگوں کو پتہ ہے کہ جمائما پاکستان کے لیے بہت کام کرتی ہیں۔وہ پاکستان کا دفاع کرتی ہیں۔اور ان کے شاہی خاندان کے ساتھ بہت اچھے اور مضبوط تعلقات ہیں۔اور انہی تعلقات کو وہ پاکستان کی بہتری کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

جب کہ دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی جوڑے کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے، پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور بریگزٹ بحران کے وقت برطانیہ کے لیے بین الاقوامی تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہوگا۔ اس سے قبل برطانوی شاہی محل سیاسی اور سکیورٹی اعتبار سے دورہ پاکستان کو شاہی جوڑے کا پیچیدہ ترین دورہ قرار دے چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کو دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کی کڑی قرار دیا ہے۔پاکستان آمد پر کیٹ مڈلٹن نے فرانسیسی برطانوی ڈیزائنر کیتھرین واکر کا تخلیق کردہ ہلکے نیلے رنگ کا جدید طرز کا شلوار قمیض زیب تن کیا۔ڈچز آف کیمبرج کے لباس پر تبصرہ کرتے ہوئے برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ انہوں نے ایک مسلمان ملک کی روایات کا احترام کرتے ہوئے لباس کا انتخاب کیا۔ جس سے ماضی میں لیڈی ڈیانا کے پاکستان کے دوروں پر پہنے گئے ملبوسات کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں