فحش ڈانس کرنے والی دو اسٹیج اداکاراؤں پر پابندی عائد

ندا چوہدری اور سونیا سیٹھی پر بے ہودہ جملے بولنے کا الزام بھی عائد ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 16 اکتوبر 2019 15:07

فحش ڈانس کرنے والی دو اسٹیج اداکاراؤں پر پابندی عائد
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر 2019ء) : لاہورکی دو اسٹیج اداکاراؤں پر پابندی لگا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ندا چوہدری اور سونیا سیٹھی پر فحش ڈانس اور بے ہودہ جملے بولنے کا الزام ہے۔جس کے بعد دونوں اسٹیج ادکاراؤں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے اداکاراؤں پر پابندی لگانے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔اس سے قبل بھی فحش ڈانس کی وجہ سے کئی اداکاراؤں پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔

تین سال قبل الفلاح تھیٹر میں چلنے والے ڈرامے میں آفرین خان اور خوشبو نے فحش ڈانس پیش کیا تھا۔ تاہم مانیٹرنگ ٹیم نے صرف اداکارہ آفرین خان کے رقص پر پابندی عائد کی۔ ڈی سی او کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں اداکارہ آفرین کو پندرہ روز کے لئے کسی بھی قسم کی پرفارمنس سے روک دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بھی اداکارہ پر پابندی لگ چکی ہے۔ حکومت پنجاب نے فحاشی ، عریانی ،قابل اعتراض جگت بازی، ذومعنی مکالموں کی روک تھام کیلئے سٹیج ڈراموں کی کڑی نگرانی کی ہدایت بھی کی تھی۔

عید کے موقع پر جاری کیے گئے ایک ہدایت نامے میں بتایا گیا کہصوبہ بھر کے مختلف شہروں میں سٹیج کئے جانے والے ڈراموں میں فحش ڈانس، عریاں لباس، بے ہودہ و ذو معنی مکالموں کی روک تھام ، بد اخلاقی سے گریز اور قواعد وضوابط کی پابندی یقینی بنانے کیلئے تمام تھیٹرز ، سینما ہالوں اور سٹیج ڈرامہ کے مقامات کی کڑی نگرانی کریں تاکہ عید کے موقع پر عوام کومعیاری و صاف ستھری تفریح دستیاب ہو سکے۔

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ تمام تھیٹر و سٹیج ڈرامہ منتظمین کو بھی آگاہ کیا گیا کہ وہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کرنے سمیت غیر اخلاقی حرکات اورفحاشی و عریانی پھیلانے کے مرتکب سٹیج آرٹسٹس کو گرفتار کر کے تھانو ں میں بند کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر زکی سربراہی میں ویجیلنس کمیٹیا ں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو عید کے ایام میں سٹیج ڈراموں پر کڑی نظر رکھیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں