حکومت کا ایک سال گزرنے کے باوجود میٹرو ٹرین کا منصوبہ تاحال حکومت کی دانستہ غفلت کا شکار ہے‘ذکر اللہ مجاہد

جماعت اسلامی لاہور آئندہ بلدیاتی انتخاب میں صاف ستھری، دیانتدار اور باصلاحیت قیادت فراہم کرے گی‘تقریب سے خطاب

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شہر لاہور کی سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ موجودہ حکومت کا ایک سال گزرنے کے باوجود شہر کی تاریخ کا سب مہنگااربوں روپے کی لاگت سے تیار کیے جانے والا میٹرو ٹرین کا منصوبہ تاحال حکومت کی دانستہ غفلت کا شکار ہے۔ میٹرو ٹرین کا پورا ٹریک اور اس پر بننے والا سیوریج کا نظام پوری طرح نامکمل ہے، پورے ٹریک پر موجود بڑے چوک بے ہنگم ٹریفک اور بدانتظامی کا شکار ہیں اور آمد رفت کیلئے لوکل ٹرنسپورٹ مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ سے شہری مسلسل اذیت کا شکار ہو رہے ہیں۔

ٹرانسپورٹ کمپنی کی مختلف روٹس پر چلنے ولاے بسیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر ڈپووں میں بند کھڑی ہیں اور موجود حکومت ہر روز قوم گمراہ کرنے کے لیے نت نئے راگ الاپ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور کامیاب آزادی کشمیر مارچ کے انعقاد پر انتظامی کمیٹیوں اور ذمہ داران کے اعزاز دیئے گئے استقبالیہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اہل لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے مظلوم کشمیری مسلمانوں بھائیوں کے لیے اس پروگرام میں ایک بہت بڑی تعداد میںشرکت کر کے کشمیری مسلمانوں کو طاقتوار پیغام دیا ہے کہ لاہور سمیت پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشتی بان ہے اور اس مشکل کھڑی میں کشمیر کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک جماعت اسلامی کی جدوجہد لاہور سمیت ملک بھر میں جاری رہے گی۔ ہم حکومت اور افواج پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بزدل ہندوں سے ڈرنے کی بجائے اللہ پر پروسہ کرتے ہوئے ہمیں اپنے کشمیری مسلمان بھائیوں کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیے۔ امیر لاہور ذکر اللہ مجاہدنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کروائے جائیں تاکہ شہر لاہور کے گلی محلوں کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور آئندہ بلدیاتی انتخاب میں شہریان لاہور کو ایک صاف ستھری، دیانتدار اور باصلاحیت قیادت فراہم کرے گی جو خدمت خلق کے جذبے سے سرشار عوامی مسائل کروانے میں مدد گار ثابت ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں