کوئی غرور نہیں! وزیراعلیٰ پنجاب کا قابلِ تعریف اقدام

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بزرگ شہری سے ملاقات کیلئے خود ان کی نشست پر گئے اور احترام میں کھڑے رہے، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 16 اکتوبر 2019 16:32

کوئی غرور نہیں! وزیراعلیٰ پنجاب کا قابلِ تعریف اقدام
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اکتوبر 2019ء) :وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ وہ اتنا بڑا صوبہ سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ ان میں خود اعتمادی کی کمی ہے۔تاہم دوسری طرف لوگوں کی یہ بھی رائے ہے کہ عثمان بزدار بہت سادہ طبیعت کے آدمی ہیں وہ سب کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں۔اور وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بھی ان کی یہی عادت ہے اور ان کی طبیعت میں کوئی بدلاؤ یا غرور نہیں آیا۔

کچھ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ میڈیا کو اور عوام کو ایسے وزیر اعلیٰ کی عادت ہے جو خود کو عام انسانوں سے اوپر سمجھتا ہے اور عثمان بزدار پر اسی لیے تنقید کی جاتی ہے کیونکہ وہ سادہ طبیعت کے مالک ہیں۔اسی حوالے سے عثمان بزدار کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ہیں جو ان کی سادگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

بزرگوں کا احترام کرنے والے وزیر اعلی کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین نے عثمان بزدار کی تصویر وائرل کردی۔

بتایا گیا ہے کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور عمائدین کی ملاقات ہوئی- اس موقع پر ایک بزرگ شہری سے ملاقات کیلئے وہ خود انکی نشست پر گئے اور احترام میں کھڑے رہے- صارفین نے عثمان بزدار کی اس اقدام کو سراہا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان بھی عثمان بزدار کی تعریف کر چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہے نیا پاکستان! ایک تصویر 1000لفظوں سے زیادہ معنی رکھتی ہے۔

۔جب کہ دوسری جانب وزیراعلیٰن عثمان بزدار کا کہنا ہے۔ حقیقی تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کررہے ہیں۔ نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہو چکا ہے۔سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت کا بیڑا غرق ہوا۔ تبدیلی سے خائف عناصرکو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا، آئندہ بھی کریں گے۔احتجاج کا واویلہ کرنے والوں کے پاس کوئی ایجنڈاہے نہ فلاح عامہ کا کوئی پروگرام۔

یہ وقت انتشار کی سیاست کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ نئے پاکستان کی تعمیر وترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ہم سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے اور تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے۔عوام سے میرا رابطہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں عوام سے ہوں اور ان کے مسائل جانتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں