بچوں کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈمیں مزید 14 روزکی توسیع

بدھ 16 اکتوبر 2019 16:49

بچوں کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈمیں مزید 14 روزکی توسیع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) انسداددہشتگردی عدالت نے چونیاں میں بچوں کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والے ملزم سہیل شہزادکے جسمانی ریمانڈمیں مزید 14 روزکی توسیع کردی ۔ ملزم کو انتہائی سخت سکیورٹی میں عدالت میںپیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عبد القیوم خان نے ملزم سے استفسارکیا کسی نے آپ کو مارا تو نہیں۔

جس پر ملزم نے جواب دیاکہ مجھے کسی نے نہیں مارا ۔ دوبارہ گزارش کرتاہوںکہ اب بھی نہ مارا جائے۔تفتیشی نے بتایا کہ دو کیسز میں بھی ملزم کا ڈی این اے مقتول بچوں سے میچ ہو گیا ہے ۔دیگر دو کیسز میں بھی شواہد موجود ہیں جلد عدالت میں پیش کر دئیے جائیں گے ۔دوران سماعت پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں