کٹھ پتلی حکمران آئی ایم ایف کے ایجنٹ ہیں، پاکستان کی دوکان بند کرنے آئے ہیں‘حسن مرتضی

بدھ 16 اکتوبر 2019 16:51

کٹھ پتلی حکمران آئی ایم ایف کے ایجنٹ ہیں، پاکستان کی دوکان بند کرنے آئے ہیں‘حسن مرتضی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ فواد چودھری کے بیان نے عوام کو شدید مایوس کیاہے ، کٹھ پتلی حکمران آئی ایم ایف کے ایجنٹ ہیں، پاکستان کی دوکان بند کرنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ا پنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ حکمران 400 محکمے بند کریں، ہم واپس آکر 800 نئے محکمے قائم کر یں گے۔اسمبلی اور سڑکوں پر بھی فواد چودھری اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کریں گے،ہمیں فخر ہے کہ پیپلز پارٹی نے لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار دیا۔پیپلزپارٹی کے سابق وزرائے اعظم اور وزرا ء نے نوکریاں دینے کی پاداش میں مقدمات کا سامنا کیا۔عوام کو نوکریاں دینا جرم ہے تو ہم یہ جرم بار بار کریں گی.۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں