جواد احمد کی شاہی جوڑے کوپاکستان میں ملنے والے پروٹوکول پر تنقید

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں غلام بنایا،ان کی عزت کریں لیکن اتنی بھی نہیں کہ خود کو چھوٹا محسوس کرنے لگ جائیں،عمران خان تو ویسے ہی عمران خان اس خاندان سے مرعوب ہیں۔ان کی نجی سماجی زندگی کا برطانیہ کے ساتھ پاکستان سےبھی زیادہ گہراتعلق ہے۔ جواد احمد

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 16 اکتوبر 2019 17:17

جواد احمد کی شاہی جوڑے کوپاکستان میں ملنے والے پروٹوکول پر تنقید
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر 2019ء) : معروف گلوکار جواد احمد نے شاہی جوڑے کوپاکستان میں ملنے والے پروٹوکول پرشدید تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں غلام بنایا،ان کی عزت کریں لیکن اتنی بھی نہیں کہ خود کو چھوٹا محسوس کرنے لگ جائیں،عمران خان تو ویسے ہی عمران خان اس خاندان سے مرعوب ہیں۔ان کی نجی سماجی زندگی کا برطانیہ کے ساتھ پاکستان سےبھی زیادہ گہراتعلق ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار اور چئیرین برابری پارٹی جواد احمد کا اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ شاہی جوڑا پاکستان آیا ہوا ہے لیکن میں بہت عجیب محسوس کر رہا ہوں کیونکہ جس طرح سے سب لوگ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کر رہے ہیں،پاکستانی لوگ برطانوی شاہی جوڑے کی تصویر ایک دوسرے کو بھیج رہے ہیں اور اس پر خوش ہو رہے ہیں لیکن ان لوگوں کو پتہ ہونا چاہئیے کہ یہ لوگ کون ہیں۔

(جاری ہے)

میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔لیکن یہ وہی شاہی خاندان ہے جس نے ہمارے اس خطے کو تحتِ مشق بنایا اور ہمارا خون پسینہ نچوڑ لیا۔صرف اس خاندان کیو جہ سےہم غربت کی اتھا گہرائیوں میں پہنچ گئے۔انہوں نے ہمیں غلام بنا کر اپنی مملکتیں بنائیں۔جواد احمد نے کہا کہ ہم نے ان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اپنے خون پسینے سے قائم کیا۔جو مظالم ہم پر ڈھائے گئے اس میں یہ خاندان بھی شامل تھا۔

میں یہ نہیں کہتا کہ آپ ان لوگوں کو عزت نہ دیں لیکن ان کے آگے چھوٹا محسوس نہ کریں۔جواد احمد نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو ان سے مرعوب ہیں۔وہ شاہی خاندان سے تعلقات پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔عمران خان کاشوق اورخوشی دیکھنےوالےہیں جن کی نجی سماجی زندگی کابرطانیہ کےساتھ پاکستان سےبھی زیادہ گہراتعلق ہے۔ان کے بچے بھی وہیں رہتے ہیں۔عمران خان سابق حکمرانوں کو بادشاہت کا طعنہ دیتے ہیں لیکن خو دیہ کیا کر رہے ہیں؟۔جواد احمد نے مزید کیا کہا آپ بھی ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں