بر طانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا لاہور ریڈ کارپٹڈ استقبال

برطانوی شاہی جوڑا خصوصی طیارے پر لاہور پہنچا،گورنر چوہدری سرور ، وزیر اعلی عثما ن بزدار نے استقبال کیا،بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور ان کی اہلیہ بھی لاہور پہنچے ،سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات ، مہمانوں کی نقل و حرکت کے دوران شاہراہیں بند

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:51

بر طانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا لاہور ریڈ کارپٹڈ استقبال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) بر طانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن لاہور پہنچ گئے جن کا ریڈ کارپٹڈ استقبال کیا گیا۔برطانوی شاہی جوڑے کا لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار نے استقبال کیا،اس موقع پر ننھے بچوں نے شاہی مہمانوں کو گلدستے پیش کیے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کی لاہور آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی جوڑے کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان ترقی اورخوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کرچل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی شاہی جوڑے کی لاہور میں موجودگی کی وجہ سے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔ پنجاب پولیس کے 7ہزار اہلکار حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات تھے جبکہ شاہی مہمانوں کے روٹس پر قائم عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز کوبھی تعینات کیا گیا ۔ شاہی جوڑے کی نقل و حرکت کے دوران شاہراہوںکو عام ٹریفک کے لئے مکمل بند رکھا گیا ۔خیال رہے کہ یہ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے تاہم شاہی خاندان کے دیگر افراد ماضی میں اسلام آباد کا دورہ کرچکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں