’’ لنگر خانہ کھولنے کے بعد عوام کو نوکری کی ضرورت بھی نہیں، لنگر خانے مزاروں پر بنتے ہیں‘‘

وفاقی وزیر فواد کا نوکریوں کے بارے میں بیان سوشل میڈیا میں دلچسپ اور طنزیہ تبصروں کا باعث بن گیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:51

’’ لنگر خانہ کھولنے کے بعد عوام کو نوکری کی ضرورت بھی نہیں، لنگر خانے مزاروں پر بنتے ہیں‘‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر فواد کا نوکریوں کے بارے میں بیان سوشل میڈیا میں دلچسپ اور طنزیہ تبصروں کا باعث بن گیا ۔بابا جی نامی ٹویٹر صارف نے لکھا کہ نوکریوں کیلئے نہیں لنگر کے لئے تو دیکھ سکتے ہیں ناں آرپک نامی صارف نے لکھا حکومت بھی ٹیکس کے لئے ہماری طرف نہ دیکھے۔

(جاری ہے)

نعیم کاکڑ نام کے صارف نے فواد چوہدری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا لنگر خانہ کھولنے کے بعد عوام کو نوکری کی ضرورت بھی نہیں، لنگر خانے مزاروں پر بنتے ہیں، حکمران نہیں بناتے ۔

ثنا اللہ خان نامی صارف نے فواد چوہدری کو جواب دیا آپ کا ویڈیو بیان چلا رہے ہیں جو آپ نے کہا ہے وہی چل رہا ہے، اپنی طرف سے کچھ نہیں چلایا جا رہا۔ابوعرش نامی صارف نے فواد چوہدری کا دفاع کرتے ہوئے لکھا فواد نے اندھوں کے شہر میں آئینہ بیچنے کی بات کی ہے، میڈیا کی رپورٹنگ افسوسناک ہے۔عرفان عارفی نامی صارف نے فواد چوہدری کے ٹویٹ کے جواب میں سوال کیا مواقع اہل مریخ آکر پیدا کریں گی نعمان احمد نے لکھا اگر فواد چوہدری چپ رہیں تو یہ ان کا حکومت پر عظیم احسان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں