راناثناء اللہ کے داماد کی قتل کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر ملزم کو نوٹس جاری

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:56

راناثناء اللہ کے داماد کی قتل کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر ملزم کو نوٹس جاری
لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و سابق صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ کے داماد کی قتل کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر ملزم احمد شہریار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست کو قابل سماعت قراردے دیا، عدالت نے رانا ثناء اللہ کے داماد ملزم احمد شہریار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا تھاکہ ملزم کا قتل میں خاص کردار ہے، سرکار اورمدعی مقدمہ شبیر بٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکی ہے، مدعی مقدمہ کے وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے راناثناء اللہ کے داماد کی ضمانت حقائق کے برعکس منظور کی،استدعا ہے کہ راناثناء اللہ کے داماد احمد شہریار کی ضمانت خارج کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں