برطانوی شاہی جوڑے کا بادشاہی مسجد کادورہ،شہزادی مشرقی لباس میں ملبوس ، سر کو دوپٹہ سے ڈھانپ رکھا تھا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:00

برطانوی شاہی جوڑے کا بادشاہی مسجد کادورہ،شہزادی مشرقی لباس میں ملبوس ، سر کو دوپٹہ سے ڈھانپ رکھا تھا
لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے لاہور کے ایک روزہ دورہ کے دوران تاریخی بادشاہی مسجد کادورہ کیا جہاں خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے شاہی مہمانوں کا استقبال کیا‘ بادشاہی مسجد آمد کے موقع پر شہزادی کیٹ میڈلٹن نے سبز رنگ کا مشرقی لباس( شلوار قمیض) اور سر کو دوپٹہ سے ڈھانپ رکھا تھا جس کا مقصد مسلمانوں کے مقدس مقامات سے عقیدت کا اظہار کرنا تھا‘ برطانوی شاہی جوڑے نے اس موقع پر ننگے پائوں مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مغلیہ دور کے فن تعمیر کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں