وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، بڑے ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ
جناح ہسپتال میں میڈیکل ٹاوربنانیکا فیصلہ ، فارمیسی میں توسیع کی جائیگی ،میڈیکل ٹاورمیںجناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی بنایا جائیگا،عثمان بزدار
جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:06
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ جناح ہسپتال کی فارمیسی میں توسیع کی جائے گی۔ہسپتالوں میں مریضوںکی سہولت کیلئے مناسب مقامات پر بورڈز آویزاں کیے جارہے ہیں۔
او پی ڈیزکے ساتھ ان ڈوروارڈزکی تزئین نوپر کام کا آغاز کردیاگیا ہے ۔جناح ہسپتال کیلئے سٹیل برج بھی بنایا جائیگا،جس سے مریضوں اورتیمارداروں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں سہولتیں بہتر بنانے پر کام کی رفتار مزید تیزکی جائے ۔ جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی اورپارکنگ کے مسئلے کے حل کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ گنگارام ہسپتال کے وارڈزکی تزئین نو کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیاجائے۔وزیراعلیٰ نے سروسز ہسپتال میںریڈیالوجی ٹاورکودسمبرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ سروسز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کیلئے بھی جامع پلان تیارکیا جائے ۔چلڈرن ہسپتال کی نئی پارکنگ بنانے کیلئے اراضی کی نشاندہی جلد کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔انہوںنے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا درجہ دیا جائے گا۔صوبے میں ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنانا ہماری ذمہ داری بھی ہے اورکارخیربھی۔ہسپتالوں میں جو اچھا کام کرے گا ،اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ ایک ایک لمحہ قیمتی ہے ،ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کیلئے آپ سب نئے عزم اورجذبے سے فرائض سرانجام دیں۔میری خواہش ہے کہ پاکستان کے ہسپتال اس معیار کے ہوں ،لوگ باہر سے علاج کیلئے یہاں آئیں۔میر اتعلق جس علاقے سے ہے وہاں صحت کی سہولتیں ناپید ہیں،جانتا ہوں کہ عام آدمی کو علاج کیلئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جناح،جنرل،سروسز،میو ،گنگارام اورچلڈرن ہسپتالوںمیں مریضوںکومعیاری علاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کریںگے۔ وزیراعلیٰ نے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے جلد حل کرنے کی ہدایت کی کہ اگر کہیں ڈیڈ لاک ہے تو اسے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ ہسپتال آنے والے ہر مریض کو علاج معالجے کی سہولتیں میسر ہوں۔ینگ ڈاکٹرز احتجاج سے اصل مشکل مریضوں اوران کے تیمارداروں کو ہورہی ہے ۔میرے لئے یہ امر انتہائی تکلیف دہ اورناقابل برداشت ہے ۔انہوںنے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام فوری طورپرافہام تفہیم کے ساتھ مسئلے کو حل کریں ۔وزیراعلیٰ کو ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی بہتری کے پروگرام پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سپیشل سیکرٹری سیکنڈری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل کالج، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، پرنسپل سمز، وائس چانسلر علامہ اقبال میڈیکل کالج، ڈین چلڈرن ہسپتال، میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال، میو ہسپتال، جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال، گنگا رام ہسپتال اور جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور: سکریپ کے گودام میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر
لاہور:مختلف علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقوںمیں پانی جمع ہو گیا، بجلی کا ترسیلی نظام متاثر
(ن) لیگ کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گی:ملک افضل کھوکھر
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
ضمنی انتخابات میں دھاند لی کا سپر یم کور ٹ نو ٹس لی: فرخ جاوید مون
گورنرگلگت بلتستان سے مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان کی ملاقات
اتحادی حکومت کسانوںکامعاشی قتل عام بند کرے : سنی علما کونسل
پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے
ڈیتھ اسکواڈز چلانے کا بھارتی وزیر دفاع کا اعتراف ،مودی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے
حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملکی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہی: جے یو آئی
ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے الحمداللہ پھر میدان مار لیا ہی: سردار شیر علی گورچانی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا