مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف (کل )ملاقات کر کے آزادی مارچ کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:37

مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف (کل )ملاقات کر کے آزادی مارچ کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف کل ( جمعہ) کے روز لاہور میں ملاقات کر کے آزادی مارچ کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوفود کی سطح پر ملاقات کریں گے جس میں سامنے آنے والی تجاویز کے نکات پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی ۔ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس میں آزادی مارچ کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل دینگے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں