شاہی جوڑے کا طیارہ پرواز کے چند منٹ بعد ہی واپس لاہور کی جانب موڑ لیا گیا

اسلام آباد کے موسم کی خرابی کے باعث طیارہ واپس لاہور کی جانب موڑا گیا، طیارہ چند منٹ تک لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر جائے گا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:12

شاہی جوڑے کا طیارہ پرواز کے چند منٹ بعد ہی واپس لاہور کی جانب موڑ لیا گیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اکتوبر2019ء) شاہی جوڑے کا طیارہ پرواز کے چند منٹ بعد ہی واپس لاہور کی جانب موڑ لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث شاہی جوڑے کا طیارہ واپس پاکستان کی جانب موڑا گیا، طیارہ چند منٹ تک لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر جائے گا۔ اس سے قبلبرطانوی شاہی جوڑے کے طیارے کو موسم کی خرابی کے باعث ٹیک آف میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسلام آباد کا موسم خراب ہونے کے باعث ایئرٹریفک کنٹرول نے جہاز کو انتظار کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن اپنے خصوصی طیارے میں موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن اپنا دورہ لاہور مکمل کرکے واپس اسلام آباد روانہ ہ ہورہےتھے جب انکے طیارے کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تاخیر سے ٹیک آف کرنے کے باوجود اسلام آباد کا موسم خراب ہونے کے باعث ان کے طیارے کوواپس لاہور آنا پر رہا ہے جو کہ تھوڑی دیر میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہ اتر جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ شاہی جوڑے کو شیڈول کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا۔ تاہم اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے پرواز کی اجازت تاخیر سے ملی اور اس کے باوجود بھی طیارہ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی واپس موڑ لیا گیا۔ واضح رہے برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے دورہ لاہورمیں ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا ،شاہی جوڑے نے تین یتیم بچوں کے ہمراہ ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کاایس او ایس ویلیج آمد پر ویلیج میں قیام پذیر بچوں سمیت دیگر نے پرجوش استقبال کیا ۔شاہی جوڑا بچوں میں گھل مل گیا اور اور ان سے بات چیت کی ۔ شاہی جوڑے نے بچوں کے ساتھ ایک گھنٹہ سے زائد کا وقت گزارا۔برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے اس موقع پر ایس او ایس ویلیج کے تین بچوں کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی اور کیک کاٹا۔ شہزادی کیٹ میڈلٹن نے سالگرہ منانے والے بچوں کو کیک پیش کیا۔اس موقع پر شاہی جوڑے کو ایس او ایس ویلیج میں بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہی دی گئی ۔شاہی جوڑے نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں