ڈونلڈ ٹرمپ کے پیچھے بیٹھی خاتون وائرل کیوں ہو گئی؟

خاتون امریکی صدر کے دعوے سن کر ناگوار تاثرات دیتی رہی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 18 اکتوبر 2019 06:34

ڈونلڈ ٹرمپ کے پیچھے بیٹھی خاتون وائرل کیوں ہو گئی؟
نیٹ نیوز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2019ء)   آج کل تاثرات دینے والے لوگ سوشل میڈیا پر بہت جلدی وائرل ہو جاتے ہیں۔کچھ عرصہ قبل پاکستان کے ایک کرکٹ میچ کے دوران کیچ ڈراپ ہونے پر کرکٹ کے ایک دیوانے نے ہاتھ کمر پر رکھ کر کچھ ایسے تاثرات دیے تھے کہ دنیا بھر میں اس کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔اس کے بعد سرفراز احمد کی جمائی لینے کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی تھی مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہربانی سے تو بہت سارے لوگوں نے شہرت حاصل کی۔

گزشتہ دنوں یو این او کی جنرل اسمبلی کے دوران کم عمر سوشل ایکٹوسٹ گریٹا نے ٹرمپ کو دیکھ کر جس طرح تاثرات دیے تھے وہ بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئے تھے۔یوں سمجھیے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے عہد میں کسی کے لیے بھی وائرل ہوجانا بہت آسان ہے، اس کے لیے بس امریکی صدر کے پیچھے بس کھڑے یا بیٹھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ایسا ہی کچھ گزشتہ سال ایک نوجوان کے ساتھ ہوا جو انٹرنیٹ پر پلیڈ شرٹ گائے کے نام سے مشہور ہوا اور اب ایسا اطالوی صدر سرگیو میٹاریلا کی مترجم کے ساتھ ہوا ہے۔

گزشتہ روز اٹلی کے صدر کے ساتھ ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی باتوں پر اس مترجم یا ٹرانسلیٹر کے تاثرات انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئے

 کیونکہ وہ پل پل بدل رہے تھے جس کی وجہ ممکنہ طور پر امریکی صدر کے جملے ہی ہوسکتے ہیں۔جیسے جیسے ملاقات آگے بڑھی وہ خاتون زیادہ دنگ ہوئیں کیونکہ ایک لمحے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے شام پر حملے کے حوالے سے ریت کا تذکرہ کچھ ایسے اندازہ سے کیا کہ ٹرانسلیٹر کا ردعمل دیکھنے کے لائق تھا۔

امریکی صدر سے شام میں روس کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ پر سوال کیا گیا تھا جس پر ان کا کہنا تھا 'شام کو شاید روس سے کچھ مدد مل سکتی ہے جو ٹھیک ہے، وہ وہاں بہت زیادہ ریت حاصل کرسکتے ہیں، تو وہاں بہت زیادہ ریت ہے جس سے وہ کھیل سکتے ہیں، انہیں اپنی جنگیں لڑنے دیں '۔خاتون کو اس وقت بھی جھٹکا لگا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور اٹلی قدیم روم کے زمانے سے اتحادی ہیں۔

ایک موقع پر خاتون نے اپنا سر بے یقینی کی کیفیت میں ایک جانب کردیا اور کسی کی جانب دیکھ کر بھنوؤں کو اوپر کیا۔

خاون کے چہرے کے تاثرات اس قدر عجیب تھے کہ دیکھنے والے تجسس اور حیرانی میں مبتلا ہو گئے اور پل بھرمیں خاتون کے تاثرات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اوروہ خاتون بھی مشہور ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں