وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کامیاب جوان پروگرام گیم چینجر ثابت ہوگا‘انصرمجیدخان

محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب نے کرپشن کے خاتمے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ریکارڈ اقدامات اٹھائے ہیں

جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:13

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کامیاب جوان پروگرام گیم چینجر ثابت ہوگا‘انصرمجیدخان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کامیاب جوان پروگرام گیم چینجر ثابت ہوگا۔نوجوانوں کو ملکی ترقی کیلئے اپنا کردارنبھانے کیلئے آگے آنا چاہیے۔ملک کے مدارس میں جدید سکلز لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔حکومت کی جانب سے سٹارٹرپاکستان اور انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان بھی انتہائی خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے مزیدکہاکہ محنتی اور خوددار نوجوان حب الوطنی کے جذبہ کے تحت ملک کی کشتی کو پار رلگا سکتے ہیں۔ کرپٹ خاندان نے قوم کا پیسہ لوٹ کر ملک کو دیوالیہ بنا ڈالا۔ تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کو مضبوط کرکے قوم کو بحران سے نکالے گی۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہر شعبہ میں شفافیت اور بدعنوانی سے پاک ماحول کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ کی عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب نے کرپشن کے خاتمے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ریکارڈ اقدامات اٹھائے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں