نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فائنانس کا یوتھ پروگرام فائنینشل لٹریسی کے تحت نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس میں لیکچر

جمعہ 18 اکتوبر 2019 14:16

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فائنانس کا یوتھ پروگرام فائنینشل لٹریسی کے تحت نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس میں لیکچر
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر 2019ء) : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ادارہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فائنانس نے یوتھ پروگرام فائنینشل لٹریسی کے تحت نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس گلبرگ میں" فائنینشل لٹریسی" کے موضوع پر لیکچر دیا ۔

(جاری ہے)

جس میں طلبا اور طالبات کو بنیادی فنانس کی روزمرہ زندگی میں آنے والی اصطلاحات کے بارے میں آگہی دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز ریکٹر این سی بی اے این ای اور ڈائریکٹر کیریر ڈیولپمینٹ ارم صبا بھی موجود تھیں۔ ڈاکٹر اعجاز قریشی نے کہا کہ اس طرح کے پراجیکٹس سے فائنینشل لیٹریسی ریٹ بڑھنے میں مدد ملے گی۔ اس لیکچر میں بزنس سکول کے طلبہ اور طالبات نے شرکت کی اور فنانس کی بنیادی اصطلاحات کو سمجھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں