مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:03

مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ کے روبروجے یو آئی (ف )کے امیر مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ایڈووکیٹ ندیم سرور نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن الیکشن ہارنے کے بعد اور مدرسہ اصلاحات سے بچنے کے لیے دھرنا دے رہے ہیں،درخواستگزار نے درخواست میں کہا ہے کہ آئینی حکومت کو آئین کے تحت 5 سال کی مدت پوری کیے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا، آئینی طریقے سے ہٹ کر حکومت کو ہٹانا آئین کے آرٹیکل 2-Aاور 17 کی خلاف ورزی ہو گی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے دھرنے کی حفاظت کے نام پر پرائیویٹ آرمی بنا لی ھے جو کہ خلاف آئین ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمن کو دھرنے سے روکا جائے،دھرنا آئین کے آرٹیکل 2a 9،15،16،19 کی خلاف ورزی ہے،لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی پرائیویٹ آرمی کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں