پرویز الہیٰ پنجاب کے پکے وزیر اعلیٰ ہیں

پرویز الہیٰ کو بات بھی کرنی آتی ہے اور کام بھی کروانا آتا ہے۔ ہارون الرشید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:07

پرویز الہیٰ پنجاب کے پکے وزیر اعلیٰ ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر 2019ء) : معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو جتنے اختیارات دئیے گئے ہیں اتنے ماضی میں کسی وزیراعلیٰ کو نہیں ملے۔لیکن میں ان کو ایک بات بتا دوں کہہ پرویز الہیٰ پنجاب کے پکے وزیراعلیٰ ہیں۔پرویز الہیٰ کا افسران سے بھی رابطہ رہتا ہے۔

انہیں بات بھی کرنی آتی ہے اور کام بھی کروانا آتا ہے۔اور مجھے تو سمجھ ہی نہیں آئی کہ عثمان بزدار جسے شخص جس کا کوئی تجربہ نہیں کوئی اہلیت نہیں اور نہ ہی اس کا امکان ہے اس پر جب پرویز الہیٰ جیسے بندے کو بٹھا دیں گے تو نتائج آپ کے سامنے ہوں گے۔خیال رہے اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماجہانگیر خان ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ویڈیو لیک ہو گئی تھی جس میں کچھ ایسی باتیں کی گئی کہ اس سے یہ تاثر پیدا ہونے لگ گیا کہ تحریک انصاف تقسیم ہو رہی ہے یا وزیر اعلیٰ کے پاس تمام اختیارات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان پر عثمان بزدار کو ہٹانے کے لیے بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔اس حوالے سے سینئیر صحافی محمد مالک کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو نہ ہٹانے پر مرکزی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑ گئی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ آج تک خبریں آ رہی تھیں کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک صفحے پر ہیں لیکن اب صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بااثر حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کے لیے ایک دو بار بات کی ہے۔ اب یہ بات کب اور کہاں جا کر ختم ہو گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔محمد مالک نے مزید کہا کہ اب وزیراعلیٰ پنجاب پر بااثر حلقوں کی طرف سے اعتراضات آنا شروع ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کوا س وقت سے ہی تنقید کا سامنا ہے جب سے وہ وزیراعلیٰ بنائے،سینئیر تجزیہ نگاروں اور اپوزیشن کی طرف سے انہیں ایک ناتجربہ کار وزیر اعلیٰ قرار دے دیا گیا لیکن وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ ان کا دفاع کیا،جس سے یہ تاثر بھی ملا کہ شاہد عثمان بزدار اسٹیبلشمنٹ کو بھی قابل قبول ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں