مولانا فضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں شیخ رشید

پہلے جہاں کشمیر کی بات ہورہی تھی اب مولانا کی بات ہورہی ہے، ان سے کہوں گا یہ وقت احتجاج کا نہیں ہے میڈیاسے گفتگو

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:50

مولانا فضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں شیخ رشید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں،وہ پہلے بھی استعمال ہوتے رہے ہیں، مولانا بتائیں کہ حکومت نے کہاں غلطی کی ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں،مذاکرات کے دروازے بند ہوتے ہیں تو حادثات ہوتے ہیں، ہماری طرف سے دروازے کھلے ہیں، مولانا فضل الرحمن سے گزارش ہے کہ مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں، وہ پہلے بھی استعمال ہوتے رہے ہیں، مولانا بتائیں کہ حکومت نے کہاں غلطی کی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پہلے 24 گھنٹے جہاں کشمیر کی بات ہورہی تھی اب مولانا کی بات ہورہی ہے، ان سے کہوں گا یہ وقت احتجاج کا نہیں ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ فواد چوہدری سے متعلق کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا، رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کا فوری افتتاح کیا ہے، اجتماع میں خود بھی تشریف لائوں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں