اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈہسپتال بناکرماں وبچہ کی صحت یقینی بنائی جائیگی،ڈاکٹریاسمین راشد

صحت مندمائیں صحت مندمعاشرہ کی بنیادہوتی ہیں، 19ویں نیشنل پیڈریٹک کانفرنس سے خطاب

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:54

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے مقامی ہوٹل میں انیسویں نیشنل پیڈریٹک کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی،کانفرنس کاانعقادپاکستان پیڈریٹک ایسوسی ایشن کی جانب سے کیاگیا تھا، اس موقع پرصدرپاکستان پیڈریٹک ایسوسی ایشن پنجاب پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق، ایسوسی ایشن کے عہدیداران اورطلبا وطالبات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیرتعدادمیں شرکت کی، پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق نے کانفرنس کی اہمیت اورایجنڈاپرروشنی ڈالی،وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم موضوع پرکانفرنس کے انعقادپرمنتظمین کومبارکباددیتی ہوں، حکومت پنجاب صوبہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ پانچ مدراینڈ چائلڈہسپتال بناکرماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنائے گی، انہوں نے کہا کہ بچوں کووبائی امراض سے بچانے کیلئے آگاہی پھیلائی جارہی ہے، چائلڈہیلتھ کے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرناہمارابنیادی مشن ہے ،ہمارے معاشرے میں بچوں کی نشوونماء کارک جانامعمول بنتاجارہاہے، بچوں کوبچپن سے ہی ہاتھ دھونے اورصاف ستھرارہنے کی عادت ڈالنی چاہئیے، صوبائی وزیر نے کہا کہ بچوں میں غذائیت کی کمی پوری کرنے کیلئے صوبہ بھرمیں آگاہی پروگرام کامیابی سے جاری ہے، بچے کی مناسب نشوونماء کیلئے ماں کے دودھ کی بنیادی اہمیت ہے، ہرماں کوبچپن سے ہی اپنے بچے کی نشوونماء کی فکرہونی چاہیے، صاف پانی کے استعمال سے درجنوں بیماریوں سے چھٹکاراحاصل کیاجاسکتاہے، صحت مندمائیں ہی صحت مندمعاشرہ کی بنیادہوتی ہیں، حکومت پنجاب نے صوبہ کے دیہی علاقوں میں ماوں کی صحت کویقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں