عمران نیازی قرض لینے والی ٹیم کے بھی کپتان ہیں، ان کی کپتانی میں ملک بری طرح بدحالی کا شکار ہوگیا ‘ پیپلز پارٹی پنجاب

حکومتی قرضوں کے باعث سرمائے کی قلت پیدا ہوگئی ہے ،بینکوں نے سٹیٹ بنک سے 10کھرب سے زائد رقم ادھار لی ہے‘ حسن مرتضیٰ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومتی قرضوں کے باعث سرمائے کی قلت پیدا ہوگئی ہے ،بینکوں نے سٹیٹ بنک سے 10کھرب روپے سے زائد رقم ادھار لی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت کو مورخ قرض اور ادھار کی حکومت لکھے گا ، مورخ لکھے گا کہ قرض اتارنے کا دعوی کرنے والے عمران نیازی نے دنیا بھر سے قرض لینے کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور تبدیلی سرکاری نے ایک سال میں ہی پاکستان کے عوام کو دوقت کی روٹی سے محروم کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان قرض لو تحریک کے چیئر مین بن گئے ہیں، عمران نیازی نے ایک سال میں ملک کو قرضوں کے سونامی میں ڈوبو دیاہے، اب پھر مزید قرضہ لینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، حکومتی ایوان میں عوام کے فلاح کی نہیں بلکہ بھیک مانگنے کی حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔2024تک مجموعی اندرونی اوربیرونی قرضہ ساڑھے 45ہزار ارب روپے ہوجائے گا ، عمران نیازی اب قرض لینے والی ٹیم کے بھی کپتان ہیں، ان کی کپتانی میں ملک بری طرح بدحالی کا شکار ہوگیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں