شالامار ہسپتال میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی واک

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء)شالا مارا نسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے شعبہ بزنس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام بھی لوگوں کو بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

اس تناظر میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل (ر) تنویر احمد رانا ،شالاما ر میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر زاہد بشیر ،ہسپتال کے ڈاکٹرز ، نرسز ،شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے اساتذہ ، طلبہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔شرکا نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر چھاتی کے سرطان سے آگاہی اور اس کی بروقت تشخیص کے حوالے تحریر موجودتھی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں