دا تا گنج بخشؒ نے اپنے کر دار سے اسلا م کی تبلیغ کی‘ مجاہد عبدالر سو ل

داتا صاحبؒ کی آخری تصنیف کشف المحجو ب نے کتب تصوف کے سر دار کی حیثیت سے شہرت دوام پائی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء)مذہبی سکا لر سنی تحریک کے رہنما علامہ مجاہد عبد الر سو ل خان نے حضرت داتا گنج بخش شیخ علی بن عثما ن ہجو یری نے عرس کے مو قع پر پیغام میں کہا ہے کہ داتا گنج بخش نے اپنے حسن اخلاق اور اعلی کر دار سے اسلا م کی تبلیغ کی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے رضا ئے الٰہی کے لئے فقر و فاقہ اختیار کر کے منزل معرفت پا ئی ۔ خلق خدا کو تھو ڑے سے علم کے ساتھ بہت سا عمل کر نے کی ہدایت فرمائی،داتا صاحب کی کم و بیش 10تصانیف صدیو ں سے تشنگان علم کو سیراب کر رہی ہیںلیکن آخری تصنیف کشف المحجو ب نے کتب تصوف کے سر دار کی حیثیت سے شہرت دوام پائی ۔ یہ لا زوال کتاب بیک وقت متعدد علو م کا خزینہ ہے جو عرصہ دراز سے اہل علم کی توجہ کا مرکز و محو ر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں