داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات شایان شان طریقے سے جاری

اولیائے کرام نے اسلامی تعلیمات کو مکمل طورپر احکامِ شریعت کے تابع، تصوف کو شریعت کانگہبان بنا کر پیش کیا صوبائی وزیر اوقاف پیرسید سعید الحسن کا محفل سماع سے خطاب

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 16:30

داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات شایان شان طریقے سے جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیر اوقاف پنجاب سید سعید الحسن نے داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس کے دوسرے روز دربار سماع ہال میں محافل سماع کی تقریب کا افتتاح کیا،اس موقع پرڈائریکٹر جنرل اوقاف طاہر رضا بخاری ،چیئرمین کمیٹی نذیر احمد چوہان کے علا وہ دیگر افسران بھی موجود تھے ۔محفل سماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اوقاف نے کہا کہ اولیائے کرام نے اسلامی تعلیمات کو مکمل طورپر احکامِ شریعت کے نہ صرف تابع قراردیا بلکہ تصوف کو شریعت کا امین اور نگہبان بنا کر پیش کیا اور یوں برصغیر میں ایک ایسے اسلامی مکتبِ تصوف کی بنیاد رکھی جِس کی بلندیوں پر ہمیشہ شریعت و طریقت کا پرچم لہراتا رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ صو فیائے کرام نے روادارانہ فلاحی معاشرے کی بنیاد رکھی جو اخوت، بھائی چارے،انسان دوستی،ایثار و محبت جیسے جذبوں سے آراستہ ہے ،ان کے فکر و عمل کا یہ فیضان پورے خطے کو اسلامی تعلیمات کی روشنی سے منورکر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ اور انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے عوامل کی بیخ کنی کے لیے ضروری ہے کہ ہم ان اولیائے کرام کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا نصب العین بنا کر ان پر عمل پیرا ہوں، صوفیائے کرام امن کے علمبر دار اور انسان دوستی کے امین ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان بزرگان دین کی تعلیمات کو اپنا کر ہم دوبارہ دنیا بھر میں اسلام کا پرچم بلند کر سکتے ہیں۔

پر امن بقائے باہمی کے قیام اور روادارانہ فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے صوفیائے کرام کی تعلیمات کی ترویج وقت کی اہم ضرورت اور خدمات مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں۔بعد ازاںصوبائی وزیر اوقاف نے سیکورٹی و دیگر انتظامات کی چیکنگ کی۔ انہوں نے مانیٹرنگ روم کا بھی دورہ کیااور گرد و جوار میں لگے کیمروں کے ذریعے تمام انتظامات کا بھی جائزہ لیا اس کے علاوہ لنگر خا نوں اور پکوان گاہوں کی بھی چیکنگ کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کا976 واں سالانہ عرس جاری ہے ،سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے پولیس اہلکار،قومی رضاکار اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے لیے قرب و جوار میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایاگیا ہے جبکہ اس پورے عمل کی سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی باقاعدگی سے نگرانی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے لئے بہتر انتظام عمل میں لایا گیا ہے دودھ کی سبیل کے پوائنٹس پر بھی بڑے نظم و ضبط کے ساتھ زائرین کو لنگر فراہم کیا جا رہا ہے، زائرین کو واک تھرو گیٹس سے گزارا جارہا ہے اور انھیںکسی بھی قسم کی فوری طبی امدار کی فراہمی کے لیے میو ہسپتال، منشی ہسپتال ا ورد اتا دربار ہسپال میں انتظامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرس کے دنوں میں لنگر اور دودھ کے معیار کے سختی سے چیکنگ کا عمل جاری ہے، تمام محکمہ جات اپنے اپنے فرائض احسن طریقہ سے ادا کر رہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں