پاکستان کو مودی کے طریقے سے چلانا پاکستان دشمنی ہے، حامد میر

ہمیں پاکستان کے آئین کا احترام کرنا ہوگا، آزادی اظہار پر پابندی آئین کی خلاف ورزی اور مودی کا راستہ ہے۔ سینئر تجزیہ کار حامد میر کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:11

پاکستان کو مودی کے طریقے سے چلانا پاکستان دشمنی ہے، حامد میر
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اکتوبر2019ء) سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ پاکستان کو مودی کے طریقے سے چلانا پاکستان دشمنی ہے، ہمیں پاکستان کے آئین کا احترام کرنا ہوگا، آزادی اظہار پر پابندی آئین کی خلاف ورزی اور مودی کا راستہ ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر ہم پاکستان سے محبت کے دعویدار ہیں تو ہمیں پاکستان کے آئین کا احترام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے یہ نریندر مودی کا راستہ ہے۔ پاکستان کو نریند مودی کے طریقے سے چلانا پاکستان دشمنی ہے۔
واضح رہے پیمرا کی جانب سے بعض سیاسی جماعتوں کے انٹریوز اور پریس کانفرنس دکھانے پر ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر صحافیوں نے کو شدید تشویش ہے۔

کیونکہ آئین پاکستان ہر کسی کو اظہار رائے کا حق اور آزادی دیتا ہے۔ لیکن موجودہ حکومت نے اپنے سیاسی مقاصد کیلئے احتجاج کرنے والی جماعتوں کے قائدین پر اظہار رائے کی پابندی عائد کردی ہے۔ اسی طرح سینئر صحافی حامد میر بارہا اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ حکومت ایک طرف تو مولانا فضل الرحمان یا دوسرے اپوزیشن رہنماؤں پراظہار رائے کی پابندی عائد کررہی ہے، جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے، جبکہ آئین اس سے روکتا ہے۔

لیکن اب جب مولانا فضل الرحمان کچھ کریں گے توان کو کہا جائے گا کہ آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے، اگر حکومت خود آئین کی خلاف ورزی کرتی تو پھر دوسرے کو کیسے روک سکتی ہے؟ حکومت کو میڈیا سنسرشپ اور اظہار رائے پر پابندی عائد نہ کرے۔ اسی طرح ن لیگ کے سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال نے کہا تھا کہ کتنی بدنصیب حکومت ہے جس کے لئے تمام پرائیوٹ ٹی وی چینلز کو پی ٹی وی بنا دیا گیا اور تمام اخبارات کو پاکستان ٹائمز بنا ڈالا گیا پھر بھی اس سے ڈیلیور نہیں ہو رہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں