شیخ رشید کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس،سینئر افسران کی شرکت

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:59

شیخ رشید کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس،سینئر افسران کی شرکت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں چیئرمین ریلوے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے، آئی جی پولیس ریلوے سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او ریلوے نے ترقیوں کی آمد و رفت میں تاخیر سے متعلق بریف کرتے ہوئے بتایا کہ مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت کا شیڈول معمول پر آچکا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کراچی، لاہور اور راولپنڈی ریلوے سٹیشنوں پر فوڈ سٹریٹ بنانے اور بوگیوں کی مرمت کروانے کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی بروقت آمد اور روانگی پر انکا فوکس ہے۔ اگر مسافر ٹرینوں کا شیڈول واقعی ٹھیک کرلیا گیا ہے تو اس کو برقرار رکھا جانا چاہئے۔ شیخ رشید نے ہدایت کی کہ پاکستان ریلوے کے پاس جو قیمتی اراضی ہے اسے استعمال میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ریلوے کے شعبہ مارکیٹ پر اپنی نظر مرکوز کر رکھی ہے۔ اگر ریلوے کمائے گا تو مزدوروں کے چولہے جلیں گے اور مسافروں کو سہولتیں فراہم کی جاسکیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں