پی ٹی آئی حکومت کو مکافات عمل کا سامنا ہے ، سینیٹر سراج الحق
تبدیلی میں اب مزید تبدیلی ناگزیر ہے ،قوم کاسمٹیک تبدیلی کی بجائے حقیقی تبدیلی چاہتی ہے ،چند وزراء کی تبدیلی مسئلے کا حل نہیں ، تاریخ اپنے آپ کو دوہراتی ہے ،امیر جماعت اسلامی &جب ترقی کا پہیہ الٹا گھومتا ہے تو حکومتوں کی الٹی گنتی شروع ہوجاتی ہے گلا سڑا فرسودہ نظام دکھوں کا مداوہ نہیں کرسکتاخالی نعروں اور پھیکی سیاست سے غریب کا پیٹ نہیں بھرتا،طلبہ مستقبل کی قیادت ہیں،خود کو تیار کرنے کیلئے انہیں لائبریریاں اور لیبارٹریاں آباد کرنا ہونگی۔ منصورہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے مختلف سطح کے ذمہ داران کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:04
(جاری ہے)
اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الھدیٰ صدیقی بھی موجود تھے ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت اپنے خلاف احتجاج کے اعلان ہی سے حواس باختہ ہوگئی ہے ۔ حکومت نے آج تک سوائے جھوٹے وعدوںاور خوشنما نعروں کے کچھ نہیں کیا۔عوام حکومت سے خائف ،ہمدردیاں نفرتوں اور تعلق لاتعلقی میں بدل رہے ہیں ۔سبزباغ دکھانے والوں کو دن میں تارے دکھائی دینے لگے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اقتدار پر گرفت دن بدن ڈھیلی پڑرہی ہے ۔تھانے اور پٹوارخانے پہلے کی طرح بک رہے ہیں۔سابقہ حکومتوں کے دور میں ناجائز کام کیلئے اور اب جائز کام کیلئے بھی رشوت دینا پڑتی ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ،لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے لاکھوں نوجوان بھارتی جیلوں میں وحشت اور درندگی کا سامنا کررہے ہیں ،76دنوں سے کشمیر میں ایک قیامت برپا ہے مگرہمارے حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم بیدار اور کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔حکومت کا فرض تھا کہ کشمیر کے مسئلہ پر قوم کو متحد کرتی ،کشمیر کی آزادی کا ایک روڈ میپ طے کرکے جہاد کا اعلان کرتی اور کشمیریوں کو بھارت کے خونی پنجہ سے آزاد کرانے کیلئے آخری حد تک جاتی ۔ مگر حکومت نے اڑھائی ماہ میں ایک قدم آگے نہیں بڑھایا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سڑکیں ،پل اورپلازے کھڑے کرنا آسان اور قوموں کی تعمیر مشکل کام ہے ۔فرد اور حکومت کے ساتھ مقابلہ آسان اور نظام کو بدلنا جان جوکھو ں کاکام ہے ۔انبیاء کرام کی بعثت کا مقصد ظلم و جبر کے نظام کو بدل کر عدل و انصاف اور اخوت و بھائی چارے کے نظام کا غلبہ تھا۔انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام کو چاروں طرف سے گھیرلیا گیا ہے ۔ٹرمپ اور مودی نے ریڈیکل اسلام کے خلاف مشترکہ جنگ کا اعلان کیا ہے ۔کفر کی طاقتیں قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کو ریڈیکل اسلام قراردیتی ہیں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت مدارس میں ریفارمز کی باتیں کرتی ہے مگر مدارس میں پڑھنے والے لاکھوں طلبہ کو ایک پیسہ دینے کو تیار نہیں ۔حکومت کی سرکاری تعلیمی اداروں پر بھی کوئی توجہ نہیں ،ہائر ایجو کیشن اور یونیورسٹیوں کے بجٹ میں کمی کردی گئی ہے ۔تعلیمی بجٹ میں کمی سے غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات اعلیٰ تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
موٹروے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
روٹی کی مقررہ قیمت پر فروخت بارے ضلعی انتظامیہ کو بھر پور معاونت فراہم کی جا رہی ہے،سی سی پی او لاہور ..
وزیر خوراک کا فیصل آباد میں غیر معیاری اشیائے خورونوش بنانے و فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون
پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی اور انہیں تعلیم وصحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے،انجینئر امیر ..
محکمہ بہبود آبادی پنجا ب کا آئندہ مالی سال کاسالانہ ترقیاتی پروگرام
محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول سولرائزیشن منصوبے کا آغاز کردیا
پاک افغان تجارت بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور
ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار
ضمنی انتخابات میں دفعہ 144کا نفاذ ہائیکورٹ میں چیلنج
محکمہ داخلہ کی ضمنی انتخابات کے دوران موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش
آئی جی پنجاب ،دیگر افسران کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہید کانسٹیبل عمران حیدر کی نماز جنازہ میں ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
-
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ