ملاوٹ فری پنجاب مشن، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

کھلے ملاوٹی مصالحہ جات فروخت ،قوانین کی خلاف ورزیوںپر 2 مرچ گرائنڈنگ اور نمک یونٹ سیل ،7 ہزار کلو کھلے مصالحہ جات ،5گرائنڈنگ مشینیں اور بھاری مقدار میںخام مال برآمد مصالحوں کی تیار ی میں مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ اور سٹوریج کے ناقص انتظامات پر کارروائیاںکی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق مصالحہ جات مکمل لیبلنگ اورپیکنگ میں فروخت کیے جا سکتے ہیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:40

ملاوٹ فری پنجاب مشن، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کھلے ملاوٹی مصالحہ جات فروخت کرنے پر 2 مرچ گرائنڈنگ اور نمک یونٹ سیل کردیا۔کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میںمصالحہ جات اور خام مال ضبط کر لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اوکاڑہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کرتے ہوئے مصالحہ جات کی تیاری میں مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پرحاجی منور گرائنڈنگ یونٹ اورحاجی رحمٰن عطامصالحہ چکی کو سیل کر دیا۔اسی طرح سابقہ ہدایات کی خلاف ورزیوں، صفائی اور سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات پرکرمانوالہ نمک کوبھی سربمہرکیا گیا۔علاوہ ازیں کارروائیوں کے دوران 7 ہزار کلو کھلے مصالحہ جات ،5گرائنڈنگ مشینیں اور بھاری مقدار میںخام مال ضبط کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مصالحوں کی تیار ی میں کھلے رنگوں اور کیمیکلز کی ملاوٹ سے سرخ مرچ پاؤڈر تیار کیا جا رہا تھا۔نمک یونٹ کی چیکنگ کے دوران حشرات کی بہتات،ملازمین کے میڈیکلز اور پیکنگ پر لیبلنگ عدم موجود پائی گئی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ کھلے مصالحہ جات میں مضرِ صحت اشیاء کی ملاوٹ معدے اورانتڑیوں کے کینسر سمیت متعدد موذی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق صرف معیاری مصالحہ جات مکمل لیبلنگ اورپیکنگ میں فروخت کیے جا سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں