بچوں پر تشدد کا واقعہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کی بچوں کے گاؤں آمد

ڈپٹی کمشنر کی بچوں اورانکے والدین سے ملاقات، تفصیلات معلوم کیں،بچوں کی دلجوئی اوران سے ہمدردی کا اظہار کیا ؔوزیراعلیٰ کی ہدایت پربچوں کی بیمار والدہ کا علاج معالجہ کرایا جائے گا، والد کو سرکاری ملازمت دی جائے گی ۳بچوں کو اوکاڑہ کے اچھے سکول میں داخل کرائیںگے،خاندان کی ہر ممکن مدد اورمعاونت فراہم کی جائے گی:ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:18

بچوں پر تشدد کا واقعہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کی بچوں کے گاؤں آمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان بچوں کے گاؤںگئیں۔ڈپٹی کمشنر نے بچوں اوران کے والدین سے ملاقات کی ۔ واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں،بچوں کی دلجوئی اوران سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پربچوں کا فوری طورپرطبی معائنہ کرایا جائے گا،بچوں کی تعلیم اورعلاج معالجے کیلئے بھی حکومت ہرممکن مدد کرے گی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق بچوں کو اوکاڑہ کے اچھے سکول میں داخل کرائیںگے اوربچوں کی بیمار والدہ کا علاج معالجہ بھی کرایا جائے گا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بچوں کے والد کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خاندان کی ہر ممکن مدد اورمعاونت فراہم کی جائے ۔تشدد کاذمہ دار قانون کے تحت سزا سے نہیں بچ پائے گا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں