بھارت میں ”پاکستان“کا نام بدلنے کی مہم جاری

بھارتی ریاست بہار میں پاکستان نام کا ایک گاؤں ہے جس کا نام بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 20 اکتوبر 2019 06:17

بھارت میں ”پاکستان“کا نام بدلنے کی مہم جاری
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2019ء)   تعصب ہندوؤں کی گھٹی میں شامل ہے وہ کبھی بھی اقلیتوں کو کھل کر رہنے اور آزادی کے ساتھ عبادات کرنے کی اجازت دے ہی نہیں سکتے۔یہی وجہ ہے کہ سیکولر کا ٹیگ لگائے رکھنے والا بھارت دراصل ہندوتوا کے شدت بھرے اصولوں پر عمل پیرا ہے جہاں اقلیتوں کے خاتمے کی مہم جاری ہے۔ انتہا پسندہندو بھارت میں واقع پاکستان نامی گاؤں کا نام بدلنے کے لیے پر تولنے لگے۔

ریاست بہار کے دارلحکومت سے تین سو کلومیٹر دورواقع گاؤں کا نام 1947ء میں مسلمانوں کے ہجرت کرنے کی یاد میں رکھا گیا تھا۔بھارت میں جب سے بی جے پی کی حکومت آئی تو وہاں ہندوتوا کے نظریے کوبڑھاوا دینے کے لیے تشدد کے متعدد راستے اختیار کیے جا رہے ہیں، اسی تسلسل کو بڑھاتے ہوئے بی جے پی کی حکومت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی اور عوام پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کو پاکستان کے نام سے اتنی نفرت ہو گئی ہے کہ اب انہوں نے اپنے ملکی ریاست بہار میں واقع علاقے ”پاکستان“ کا نام تبدیل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔عرب خبر رساں ادارے ”گلف نیوز“ کے مطابق یوں تو پاکستان اور بھارت آپس میں تین جنگیں لڑ چکے ہیں، دونوں ایٹمی ممالک ہیں، سرحدوں پر کشیدگی مسلسل جاری رہتی ہے، تاہم اب یہ کشیدگی نیا رُخ کرنے لگی ہے۔

مودی سرکار میں تنگ نظری عروج پر پہنچ گئی ہے، ریاست بہار میں انتہا پسند ’پاکستان’نامی گاؤں کا نام تبدیل کرنے کی کوششیں کرنے لگے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گاؤں پُرنیا ضلع میں واقع ہے جو ریاست بہار کے دارالحکومت سے 300 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ انتہا پسندوں نے حکومت کو نام تبدیل کرنے کیلئے پٹیشن جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گاؤں کا نام ان کے لیے پریشانی کاسبب ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان گاؤں کا نام 1947میں مسلمانوں کی جانب سے ہجرت کرنے کی یاد میں رکھا گیا تھا تاہم اب وہاں کوئی مسلمان نہیں رہتا نہ ہی کوئی مسجد ہے۔۔1200افرادپرمشتمل گاؤں میں زیادہ تر قبائلی افرادہی رہائش پذیر ہیں۔مگر اس طرح نام چینج کرنے سے قدیمی کلچر اور تہذیب ختم ہوتی چلی جائے گی۔جگہوں کے نام اور مسلمانوں سے متعلق تعصب مودی کے د ور حکومت میں کھل کر سامنے آ رہا ہے جہاں بھارت بھر میں گاؤ رکشا کے نام پر معصوم مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں