ڈیم ٹوٹنے سے 15 مزدور ہلاک،درجنوں زخمی ہو گئی

روس کی ریاست سائبیریا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 20 اکتوبر 2019 06:25

ڈیم ٹوٹنے سے 15 مزدور ہلاک،درجنوں زخمی ہو گئی
سائبیریا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2019ء)   قدرتی آفات کسی بھی وقت اور کسی بھی ملک میں آ تی رہتی ہیں۔گزشتہ دنوں پاکستان میں زلزلہ نے تباہی مچا دی تھی جہاں کئی لوگ جان کی بازی ہار گئے تھے اور مکانات زمین بوس ہونے کی وجہ سے لوگوں کا کافی مالی نقصان بھی ہوا تھا۔تاہم ابھی روس کے علاقے سائبیریا میں بارشیں عروج پر ہیں اور تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔

حد سے زیادہ بارشوں کی وجہ سے ڈیم میں پانی کی مقدار بڑھ گئی اور وہ ٹوٹ گیا۔سائبیریا میں ڈیم ٹوٹنے کے باعث سونے کی کان میں کام کرنے والے 15 مزدور ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیم ٹوٹنے کا واقعہ روسی خطے سائبیریا کے شہر کراسنویارسک کے قریب پیش آیا جس میں 15 کان کن ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے جب کہ ایک درجن سے زائد کان کن لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند روز سے ہونے والی تیز بارشوں سے سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور ڈیم پانی کے دباؤ کی وجہ سے ٹوٹ گیا جس کے باعث قریبی علاقے میں موجود کان کنوں کا رہائشی علاقہ بھی زیر آب آگیا۔حادثے کے بعد اطراف کے علاقوں کو خالی کرایا جارہا ہے جب کہ ریسکیو اہلکار اور حکومتی مشینری متاثرہ علاقے میں پہنچ چکی ہے۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقے میں فوری طور پر امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ صدر پیوٹن کی ہدایت پر ڈیم ٹوٹنے  کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق واقعہ سائبیرین شہر کراسنویارسک سے 160 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ چودہ کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ایک درجن سے زائد کان کن تاحال لاپتہ ہیں۔ مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ تیز بارشیں، ڈیم گرنے کی وجہ بنیں۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ سانحے میں متاثر ہونے والوں کی جلد سے جلد مدد کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں