سارک ممالک کو تجارت کے فروغ کیلئے نان ٹیرف رکاوٹوں کے خاتمہ اور بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی‘ افتخار علی ملک
جنوبی ایشیا میں علاقائی تجارت کی مجموعی صلاحیت کے 55 فیصد پوٹینشل کو پوری طرح سے استعمال میں نہیں لایا گیا‘سینئر نائب صدر سارک چیمبر
اتوار 20 اکتوبر 2019 13:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں علاقائی تجارت کی مجموعی صلاحیت کے 55 فیصد پوٹینشل کو ابھی تک پوری طرح سے استعمال میں ہی نہیں لایا گیا۔
ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تحقیق و ترقی کے تبادلے کے مشترکہ وژن کے ذریعہ ہی اس صورتحال کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سارک ممالک کے مابین پیچیدہ حفاظتی اقدامات اور نان ٹیرف رکاوٹوں کی وجہ سے سافٹا ( سائوتھ ایشیا فری ٹریڈ ایگریمنٹ ) بھی توقعات کے مطابق سودمند ثابت نہیں ہو سکا۔نافتخار ملک نے کہا کہ تمام 8 رکن ممالک کی سرکردہ کاروباری شخصیات کا خیال ہے کہ کاروباری برادری کے مابین قریبی تعاون علاقائی انضمام کیلئے لازمی ہے اور اسی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا مفاد ہے۔ سارک چیمبر کا مقصد بھی جنوبی ایشیا میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنا اور خطے کے علاوہ باہر کے سرمایہ کاروں کو سارک ممالک میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے۔ ہم شدت سے محسوس کرتے ہیں کہ اس طرح ہی ہم نوجوانوں کے لئے نئی ملازمتوں کی تخلیق اور غربت کے خاتمہ جیسے بڑے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لئے جنوبی ایشیا کی لیڈرشپ کو اپنی موجودہ سوچ سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنا ہونگے اور انہیں یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی کہ وہ دنیا کے غریب ترین ممالک کے حکمران ہیں اور خطے کو غربت سے نجات دلانا ہی ان کا مشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بدامنی دنیا بھرکا مسئلہ ہے لہذا بزنس کمیونٹی کو اس سے آگے بڑھتے ہوئے اور غیر متوازن سیاسی حالات سے ہٹ کر کوششیں کرنا ہونگی۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود سارک چیمبر خطے میں کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے لئے سرگرم عمل ہے اور اس کے اس کردار کو ناقدین نے بھی سراہا ہے۔ عالمی معیشت میں جنوبی ایشیا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روآن ایدیریسنگھے کی متحرک قیادت میں سارک چیمبر نے تجارت ، مالیات ، غربت کے خاتمے ، انسانی وسائل کی ترقی ، خواتین کو بااختیار بنانے ، بچوں کی بہبود ، دیہی ترقی ، انسداد دہشت گردی ، انسداد منشیات اور ماحولیات سمیت متعدد شعبوں میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر دارو خان اچکزئی ، حمید اختر چڈھا ، زبیر ملک ، سیکرٹری جنرل حنا سعید اور ڈپٹی سکریٹری ذوالفقار بٹ کے علاوہ نیپال، افغانستان، سری لنکا، بنگلہ دیش سے اعلی سطح کے مندوبین اور دیگر ممبران نے اس اجلاس میں شرکت کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
ڈی جی ایل ڈی اے کا جوہر ٹائون جی ون مارکیٹ کمرشل زون کا دورہ، مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا پلان طلب
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
ا*فسادات کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق انکشاف ، رپورٹ تیار
ج*پنجاب کے ہسپتالوں میں انجیوگرافی کی سہولیات آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
ج*نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کراچی سے منصورہ پہنچ گئے
ج*لیسکو صارفین پر 83 کروڑ یونٹس کی اووربلنگ کیس ہوشربا ہی: لیاقت بلوچ
ڈرگ فری پنجاب ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
کمشنر کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ ری ویمپنگ پروگرام بارے اجلاس
عوا م کو ریلیف کی فراہمی وزیراعلی پنجاب کا مشن ہے، صوبائی وزیر معدنیات
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم