حضرت داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات میں انڈیا اور افغانستان سے آئے مختلف سجادگان کی چادر پوشی کی رسم

داتا گنج بخش کی تعلیمات اور افکار سے لاکھوں لوگ آج بھی فیض اٹھا رہے ہیں اور رہتی دنیا تک ان کا فیض جاری رہے گا‘صوبائی وزیر اوقاف

اتوار 20 اکتوبر 2019 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 976 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات میں انڈیا اور افغانستان سے آئے مختلف سجادگان کے ساتھ اجمیر شریف سے آئی چادر پوشی کی رسم میں شرکت کی۔ ان سجادگان میں افغانستان سے پیر سید وحیداللہ غزنوی، آغا محمود شاہ،اجمیرشریف سے پیر سید بلال حسین چشتی ، پیر سید فہد حسین چشتی جالندھرانڈیا حافظ غلام قطب الدین، پیر آف پانی پت سمیت دیگر بزرگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر پیر سید سعید الحسن نے مہمانان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داتا صاحب کی تعلیمات اور افکار سے لاکھوں لوگ آج بھی فیض اٹھا رہے ہیں اور رہتی دنیا تک ان کا فیض جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تصوف کے ذریعے ہی دین اسلام پھیلا اور اب ان کی درگاہوں سے بھی مخلوق خدا اپنی پیاس بجا رہی ہے۔ آ خر میںملک قوم کی خوشخالی اور امت مسلماء کے اتحاد اور عروج کے لیے دعا کی گی۔

حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 976 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کے آ خری روز بھی صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے داتا دربار اور اس کے اطراف میں سکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے دورہ جاری رکھا ۔ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل اوقاف طاہر رضا بخاری ،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار،چئیرمین کمیٹی نذیر احمد چوہان و دیگر افسران بھی تھے۔ا نہوں نے محکمہ کے تمام افسران و اہلکاران کو سختی سے پابند کیا کہ عرس کے آخری روز بھی کسی بھی قسم کی کوتاہی یا شکایت نہ ہونے پائے۔

انہوں نے دربار میں ملکی و غیر ملکی زائرین کی مدد کیلئے بنائے گئے مختلف پوائنٹس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے سماع ہال میں بھی قوال حضرات کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ان کی مسحور کن اور دل کو موہ لینے والے انداز قوالی کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کی976ویں عرس کے موقع پر تیسرے روز بھی دربار سے ملحقہ آبادی میںچیکنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا۔

تمام اطرف سے واک تھرو گیٹس کے ذریعے زائرین کودربار تک پہنچنے کی رسائی دی جا رہی ہے۔ دربار اور اس کے گرد وجوار میں سی سی ٹی وی کیمروں ذریعے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باقاعدگی سے تمام ہوٹلوں ،گھروں اور شہریوں کی چیکنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش رحمة الله علیہ اور اس خطے کے دیگر صوفیاء کی تعلیمات سے اکتسابِ فیض وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

یہ صوفیاء امن کے علمبردار اور انسان دوستی کے امین ہیں ۔ ان کی خانقاہیں بلا امتیاز مسلک ومذہب ہر ایک کے لیے فیضِ عام کا ذریعہ ہیں۔ ان کے مزارات امن کے مرکز اور محبتوں والفتوں کے امین ہیں۔ ان کی درگاہیں علم کے سب سے بڑے مراکز اور تزکیہ وطہارت کے عظیم ترین مسکن ہیں۔ آج دنیامیں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ اور روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے حضرت داتا گنج بخش رحمة الله علیہ اور ان جیسے دیگر دیگر صوفیاء کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا ۔

ہم سب حضرت داتا گنج بخش رحمة اللہ علیہ کی تعلیمات پر خود بھی عمل کریں اور انہیں عام لوگوں تک بھی پہنچائیں تاکہ ملک سے دہشت گردی ،انتہاپسندی اور فرقہ پرستی کا خاتمہ ہو سکے ۔وزیراوقاف نے کہا حضرت مجدد الف ثانی ؒ نے فرمایا کہ قوالی صرف زندہ دل لوگ سنتے ہیں مردہ دل لوگ قوالی نہ سنے کیونکہ وہ قوالی سے گمراہ ہوسکتے ہیں ۔ اس موقع پر محفل سماع کمیٹی داتاؒ دربار کی طرف سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں