پانی میں پتھر پھینک کر مو لانا نے طو فان برپا کیا ہو ا ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

اپوزیشن کی ساری خواہشات پوری نہیں ہو سکتیں آزادی مارچ پانی کا بلبلہ ثا بت ہو گا‘رہنما پی ٹی آئی

اتوار 20 اکتوبر 2019 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پانی میں پتھر پھینک کر مو لانا نے طو فان برپا کیا ہو ا ہے،اپوزیشن کی ساری خواہشات پوری نہیں ہو سکتیں آزادی مارچ پانی کا بلبلہ ثا بت ہو گا ،جیلو ں سے رہا ئی اوراین آر او کے خواہش مند اپنے مزموم مقا صد میں کسی صور ت کامیا ب نہیں ہو نگے۔

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے چیئر مین سیکر ٹر یٹ میں لاہور کینٹ کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ جیلو ں میں مو جو د سیا سی لٹیرے ملکی خزانہ سے لو ٹی گئی دو لت آزادی مار چ پر خر چ کر کے حکومت کو بلیک میل کر نا چاہتے ہیں، آزادی مارچ سے حکومت کو کو ئی خطرہ نہیں یہ آزادی مارچ ہی اپوز یشن کی سیا ست کے خا تمے کا سبب بنے گا، انہو ں نے کہاکہ جے یو آئی کی ملیشیا فور س سے آ ئین اور قا نو ن کے دائرے میں راہ کر نمٹا جائے گا ، پاک فوج کے مد مقا بل کسی ملیشیا فور س کو قبو ل نہیں کیاجائے گا، ملک میں افراتفری کا ماحو ل پیداکرنے والو ں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ احتجاج اور د ھر نے جمہور یت میںہو تے رہتے ہیں احتجاج کی آڑ میں ملکی سلامتی کے خلا ف کسی ایجنڈا کو کامیا ب نہیں ہو نے دینگے، حکومت کے خلا ف کو ئی احتجاج یا دھر نا کامیا ب نہیں ہو سکتا حکومت اپنی آئینی مد ت پوری کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں