مولانا فضل الرحمان پہلی بار فائٹرکے طور پر دکھائی دے رہے، حسن نثار

آزادی مارچ سے پہلے یہ مارچ کامیاب ہوچکا،انہوں نے جوحاصل کرنا تھا، وہ کرچکے ،خوف کا اتنا عالم ہے کہ ان کی صفوں میں بھگڈرمچی ہوئی ہے،بھاگے پھر رہے ہیں، اللہ کرے خیر ہو۔سینئر تجزیہ کار حسن نثارکا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 اکتوبر 2019 22:03

مولانا فضل الرحمان پہلی بار فائٹرکے طور پر دکھائی دے رہے، حسن نثار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اکتوبر2019ء) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پہلی بار فائٹرکے طور پر سامنے آرہے ہیں، آزادی مارچ سے پہلے یہ مارچ کامیاب ہوچکا ہے، انہوں نے جوحاصل کرنا تھا، وہ کرچکے ،خوف کا اتنا عالم ہے کہ ان کی صفوں میں بھگڈرمچی ہوئی ہے، بھاگے پھر رہے ہیں، اللہ کرے خیر ہو۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ سے پہلے یہ مارچ کامیاب ہوچکا ہے۔

مارچ کے نتیجے میں جو انہوں نے حاصل کرنا تھا، وہ کرچکے ہیں،ٹانگیں ان کی کانپ رہی ہیں،کبھی کچھ کہتے ہیں توکبھی کچھ کہہ رہے ہیں، کہتے ہم ان کو نکلنے نہیں دیں گے۔ یوں بٹھائیں گے کہ کھڑا نہیں ہونے دیں گے۔ان کی باتوں میں عجیب تضاد ہے ملک کی بدنصیبی ہے کل تک جو کچھ ان کیلئے جائز تھا آج وہ مولانا فضل الرحمان کے ناجائز ہے۔

(جاری ہے)

لیکن لوگ اندھے اور بہرے نہیں ہیں، یہ سارے تضادات یہ سارا کچھ ان کے اکاؤنٹس میں جا رہا ہے، ایک بات بتا دوں، ایک چیز دس چوٹوں پر ٹوٹتی ہے۔

ہم کہتے ہیں دسویں چوٹ پر یہ چیز ٹوٹی ہے، ہم پہلی 9 چوٹوں کو بھول جاتے ہیں، میرے نزدیک مولانا فضل الرحمان نے جو چوٹ دی ہے،یہ اتنی شدید چوٹ ہے، وہ جو پوائنٹ اسکو رکرنا چاہ رہے تھے وہ ہوچکا ہے۔ جس کو یہ معمولی سمجھتے تھے ،خوف کا اتنا عالم ہے کہ ان کی صفوں میں اس طرح کی بھگڈرمچی ہوئی ہے، بھاگے پھر رہے ہیں، اللہ کرے خیر ہو۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پہلی بار مجھے ایک فائٹرکے طور پر سامنے آتے دکھائی دے رہے ہیں، باقی آئندہ چند دنوں میں پتا چل جائے گا۔

دوسری جانب سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سوال پر کہا کہ دھرنے کیلئے سعودی عرب یا کسی قسم کی بیرونی سپورٹ نہیں ہے۔ اندرونی حالات کچھ ایسے ہیں کہ مولانا سوچا کہ آزادی مارچ کیا جائے۔ کہیں سے ان کو گرین لائٹ بھی ملی ہے، ساری بحث یہ ہورہی ہے کہ ان کو گرین لائٹ کہاں سے آئی ہے؟ کیونکہ گرین لائٹ دینے والے تو سارے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، مگر میں نے اس پر لکھا بھی ہے ، اب میں کچھ دہرانا نہیں چاہوں گا۔

مولانا کو ضرورکہیں نہ کہیں سے کوئی اشارہ آیا ہے مگر سعودی عرب کا کوئی رول نہیں ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ دھرنا کامیاب ہوگایا نہیں ؟ میرے خیال سے دھرنے کا مقصد حکومت کو گرانا نہیں عمران خان کو ہٹانا ہے، حکومت رہتی ہے تو رہے،حکومت کو کمزورکرنا بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے مولانا فضل الرحمان کا مارچ کوئی زیادہ کامیاب نہیں ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں