وزیراعلیٰ کا ساندہ کے علاقے میں گلے میں ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پر اظہارافسوس،رپورٹ طلب کر لی

اتوار 20 اکتوبر 2019 22:35

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ساندہ کے علاقے میں گلے میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے غفلت کے ذمہ داروں کاتعین کیا جائے ۔پابندی کے باوجودپتنگ بازی کا واقعہ نا قابل برداشت ہے ۔پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق نوجوان کے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں