لاہور پولیس کی تعلیمی اداروں کے گرد انسدادِ منشیات مہم جاری ، 530منشیات فروش گرفتار،514مقدمات درج

اتوار 20 اکتوبر 2019 22:35

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے شہر کے تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ،کریک ڈائون کے دوران ابتک530 منشیات فروش گرفتار کرکے 514مقدمات درج کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویژن نی126، کینٹ ڈویژن 106، سول لائن ڈویژن42، صدر ڈویژن121، اقبال ٹائون ڈویژن57جبکہ ماڈل ٹائون ڈویژن نی78ملزمان کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سی206کلو414گرام چرس ،400.5 گرام آئس،613 گرام ہیروئن، 21کلو780گرام افیون،09کلوسے زائد بھنگ ،1240نشہ آور کیپسول اور4491 لیٹرشراب بھی برآمدکی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے پاک کر کے قوم کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔ منشیات کے مستقل تدارک کیلئے لاہور پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے درمیان بہترین انفارمیشن شیئرنگ ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے علاوہ تعلیمی اداروں میںبھی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں