ریاست سے جھوٹ بلوانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں، حامد میر

آصف زرداری پر سنسرشپ لگائی گئی تو کہا گیا کہ انڈرٹرائل ہے، مریم نوازسزیافتہ، لیکن اب مولانا فضل الرحمان پر پابندی کا کہتے کہ امن وامان کیلئے خطرہ بن گیا ہے، دکھ ہوتا ہے جب ریاست جھکی نظروں سے جھوٹ بولتی ہے،اور عوام کو سب پتا ہوتا ۔سینئر تجزیہ کار صحافی حامد میر کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 اکتوبر 2019 00:05

ریاست سے جھوٹ بلوانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں، حامد میر
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اکتوبر2019ء) سینئر تجزیہ کار صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ ریاست کا عوام سے رشتہ کمزور کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، آصف زرداری پر سنسرشپ لگائی گئی تو کہا گیا کہ انڈرٹرائل ہے، مریم نوازسزیافتہ، لیکن اب مولانا فضل الرحمان پر پابندی کا کہتے کہ امن وامان کیلئے خطرہ بن گیا ہے، دکھ ہوتا ہے جب ریاست جھکی نظروں سے جھوٹ بولتی ہے،اور عوام کو سب پتا ہوتا ۔

انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری پر انہوں نے سنسرشپ لگائی تو کہا گیا کہ انڈرٹرائل ہے، مریم نوازپر سنسرشپ لگائی تو پوچھا کہ ان کا کیا جرم ہے، کہا گیا کہ یہ سزیافتہ ہیں۔ اب مولانا فضل الرحمان پر پابندی عائد کردی ہے اور کہتے ہیں ان کو نہیں دکھانا۔ ہم نے پوچھا کہ اب کیا مسئلہ ہے؟ کہتے ہیں کہ امن وامان کیلئے خطرہ بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کو سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں پیمرا اور وزارت اطلاعات کے حکام کو بلایا گیا تھا۔ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے مولانا فضل الرحمان پر سنسرشپ کیوں لگایا؟ پیمرا والے کہتے ہم نے نہیں لگایا۔سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین نے پیمرا سے پوچھا کہ آپ کو یقین ہے آپ نے کسی کو پابندی کا پیغام نہیں بھیجا؟ چیئرمین نے کہا کہ آپ کو یقین ہے آپ سچ بول رہے ہیں؟ لیکن ان کو نظریں جھک گئیں اور آئیں بائیں شائیں کرنے لگ رہا۔

حامد میر نے کہا کہ مجھے دکھ ہوتا ہے کہ جب ریاست جھکی جھکی نظروں کے ساتھ جھوٹ بولتی ہے،لیکن پتا نہیں کس نے اس ریاست کو مجبور کیا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہی ہے۔جب ریاست جھکی جھکی نظروں کے ساتھ جھوٹ بولتی ہے،اور عوام کو پتا ہوتا ہے کہ ریاست جھوٹ بول رہی ہے،تو وہ لوگ جو ریاست کو جھوٹ بولنے پر مجبور کرتے ہیں وہ ریاست کا عوام کے ساتھ رشتہ مجبور کررہے ہوتے ہیں،وہی لوگ پاکستان کے اصل دشمن ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں