گلوکار اظہر بٹ نے اپنی اہلیہ اداکارہ روبی انعم کے ہمراہ سالگرہ کاکیک کاٹا

پیر 21 اکتوبر 2019 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) گلوکار اظہر بٹ نے اپنی اہلیہ اداکارہ روبی انعم کے ہمراہ سالگرہ کاکیک کاٹا۔ سالگرہ کااہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا جہاں دونوں نے مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا اور ڈنربھی کیا۔

(جاری ہے)

روبی انعم کی جانب سے اپنے شوہر کو سالگرہ پر تحائف بھی دئیے گئے ۔ اداکار ناصر چنیوٹی ، آغا ماجد،سلیم البیلا،ہنی البیلا ،قیصر جاوید اوردیگر نے گلوکاراظہربٹ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں