بابا گرونانک کی سالگرہ کے موقع پر 12 نومبر کو عام تعطیل کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 21 اکتوبر 2019 12:13

بابا گرونانک کی سالگرہ کے موقع پر 12 نومبر کو عام تعطیل کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) بابا گرونانک کی سالگرہ کے موقع پر 12 نومبر کو عام تعطیل کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ 12نومبر کو گرو نانک کی سالگرہ کے موقع پر پنجاب بھر میں عام تعطیل کی جائے ۔

(جاری ہے)

گرو نانک کی سالگرہ پر ساری دنیا سے سکھ یاتری پنجاب آتے ہیں ،سکھ یاتری یہاں سے امن، باہمی محبت اور دوستی کا پیغام لے کر جائیں ۔ باباگرونانک نے محبت اور امن کے پرچار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ بابا گرو نانک کاجائے پیدائش (جنم استھان)ننکانہ صاحب میں ہے،وفات(جوتی جوت سمائی)کرتار پور نارروال میں ہے۔گرو نانک کے جنم دن کو سانجھا دیہاڑ قراد دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں