میاں اسلم اقبال کے ماموں چوہدری محمد ریاض کی نماز جنازہ ڈونگی گرائونڈ سمن آباد میں ادا کی گئی

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال ،معروف سماجی وسیاسی شخصیات اور لوگوں کی کثیر تعداد کی نماز جنازہ میں شرکت

پیر 21 اکتوبر 2019 14:59

میاں اسلم اقبال کے ماموں چوہدری محمد ریاض کی نماز جنازہ ڈونگی گرائونڈ سمن آباد میں ادا کی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال کے ماموں چوہدری محمد ریاض بغدادی گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔ان کی نماز جنازہ آج ڈونگی گرائونڈ سمن آباد میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال ،سابق مشیر عون محمد چوہدری اور علاقے کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

مرحوم کی تجہیز وتکفین کے بعد صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اپنے کیمپ آفس پہنچے جہاں تعزیت کے لئے آنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔صوبائی وزیر سے تعزیت کرنے والوں میں سیاسی وسماجی شخصیات، سرکاری افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں