لاہور بار میرے دل کے قریب ، مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،وزیر قانون

پیر 21 اکتوبر 2019 22:00

لاہور  بار میرے دل کے قریب ، مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،وزیر قانون
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ لاہور ڈسٹرکٹ بار میرے دل کے قریب ہے۔ جس کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ڈسٹرکٹ بار کے دورے پر وقافی وزیر تعلیم نے بار کے عہدیداروں اور وکلاء کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے لئے لائبریری کی دستیابی ضروری ہے۔ جس کی فراہمی کے لئے وہ ذاتی دلچسپی لیں گے۔ اس موقع پر لاہور ڈسٹرکٹ بار کے صدر نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ بار کے ممبران کے لئے ہائوسنگ سوسائٹی تشکیل دی جائے۔ وکلاء کے لئے ہسپتال کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں۔ وکلاء کی ہائوسنگ سوسائٹی میں میڈیکل ٹیسٹ لیب قائم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں