لاہور،چودھری پرویزالٰہی سے پرتگال کے وفد کی اسمبلی چیمبرمیں ملاقات

پاکستان، پرتگال کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی

پیر 21 اکتوبر 2019 23:20

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پرتگال کے 5رکنی وفد نے ڈائریکٹر آف پرتگیز مشن ڈاکٹر جوز کارلوس کالازان کی سربراہی میں اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر نے مہمانوں کو اسمبلی کی ساخت، پارلیمانی روایات اور اسمبلی کے رولز آف پروسیجر سے بھی آگاہ کیا۔

ملا قات میں دوطرفہ تجا رت کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔دونوں ملکوں کے عوام کے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرتگال کے ساتھ اپنے باہمی تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خواہش کااظہار کیا کہ ان تعلقات کو پارلیمانی، تجارتی و اقتصادی سطح پر مزید وسعت دی جائے۔

سپیکر نے کہا کہ دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کے لیے اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں ۔چودھری پرویز لٰہی نے کہا کہ پرتگال اور پاکستان کو ایک دوسرے کے جدید ٹیکنالوجی کے ماہرین سے استفادہ کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر جوز کارلوس کالازان نے کہا کہ پرتگال پاکستان کے ساتھ تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے کیونکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھا کر فائدہ مند نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ ملاقات میںملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی، سیکرٹری کوآرڈینیشن رائے ممتاز حسین بابر ، ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور سپیشل سیکرٹری عامر حبیب بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں