لاہورکے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کاعلاج معالجہ جاری ہی: ڈاکٹریاسمین راشد

احتجاجی ٹولے کے ڈاکٹرزپیغمبرانہ پیشہ کوبدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ٌلاعلم احتجاجی ٹولہ انتظامی اورمالی خودمختاری پرنجکاری کاڈرامہ رچاء کرعوام کوگمراہ کررہا ہے ہڑتالی ڈاکٹرزاحتجاج سے پہلے خداراایم ٹی آئی ایکٹ پڑھنے کی جسارت کرلیں

پیر 21 اکتوبر 2019 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے نجی نیوزچینل کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہورکے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کاعلاج معالجہ جاری ہے۔ آج لاہورکے میوہسپتال، جنرل ہسپتال، سروسزہسپتال، گنگارام ہسپتال اورجناح ہسپتال کے اوپی ڈیزمیں مجموعی طورپربیس ہزارسے زائدمریضوں کاعلاج معالجہ ہوا۔

پنجاب کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے اوپی ڈیزمیں علاج معالجہ کروانے والے مریضوں کے اعدادوشمارروزانہ کی بنیادپراکٹھے کئے جارہے ہیں۔ ڈاکٹرزسیاست چمکانے کی آڑمیں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کاحق ماررہے ہیں۔ لگتاہے احتجاجی ڈاکٹرزمولانافضل الرحمن کے دھرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ ہڑتالی ڈاکٹرزاحتجاج سے پہلے خداراایم ٹی آئی ایکٹ پڑھنے کی جسارت کرلیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ صوبہ کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسرز، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اورنرسزبے بنیادہڑتال کے خلاف متحدہیں۔ لاعلم احتجاجی ٹولہ انتظامی اورمالی خودمختاری پرنجکاری کاڈرامہ رچاء کرعوام کوگمراہ کررہا ہے۔ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کاتعطل نہیں آنے دینگے۔ احتجاجی ڈاکٹرزکے ساتھ دس ملاقاتوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ پرنتیجہ خیزگفتگوہوئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے نئے ڈاکٹرزبھرتی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈاکٹرزکومریضوں کاعلاج معالجہ روکنازیب نہیں دیتا۔ احتجاجی ٹولے کے ڈاکٹرزپیغمبرانہ پیشہ کوبدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں