وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی چہلم حضرت امام حسینؓ اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر متعلقہ اداروں کو شاباش

پیر 21 اکتوبر 2019 23:55

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چہلم حضرت امام حسینؓ اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر متعلقہ اداروں کی تعریف کی ہے اور کابینہ کمیٹی برائے امن و امان، پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو شاباش دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے صوبائی کابینہ کمیٹی کے اراکین کی نگرانی میں بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے اور الله تعالیٰ کے بے پایاں فضل وکرم اور کابینہ کمیٹی کے اراکین کی شبانہ روز محنت سے امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی۔

کابینہ کمیٹی کے تمام اراکین نے محنت کر کے امن عامہ کے قیام کا قومی فریضہ بطریق احسن سرانجام دیا۔ صوبائی اداروں اور محکموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن بہترین رہی۔ متعلقہ اداروں، پولیس او رانتظامیہ نے مربوط اندازمیں کام کرتے ہوئے پر امن فضا کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں اوراداروں نے جس طرح ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا وہ قابل تحسین ہے۔امن کمیٹیوں اور منتخب نمائندوں نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے موثر کردار ادا کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں