می ٹو مہم نے بزنس مین کوکنگال کر دیا

خواتین پر تنقید کرنے پر بزنس مین کو اربوں ڈالر کا نقصان

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل اکتوبر 06:41

می ٹو مہم نے بزنس مین کوکنگال کر دیا

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2019ء)   می ٹومہم اس زور شور سے جاری ہے کہ رکنے کانام ہی نہیں لے رہی۔مگر اب اس می ٹو مہم کے ذریعے لوگوں نے ناجائز فائدہ بھی اٹھانا شروع کر دیا ہے۔علی ظفر اور میشا شفیع کا کیس سب کے سامنے ہے ۔تاہم گزشتہ دنوں ایم اے او کالج لاہور کے پروفیسر افضل محمود کی موت بھی می ٹو مہم کاشاخسانہ ہی ثابت ہوئی ہے۔

تاہم می ٹو مہم کے ذریعے الزامات اور کورٹ کچہری کے چکر تو ہالی وڈ سے بالی وڈ اور دفتری سے نجی واقعات تک شروع ہو چکے ہیں مگر اب ایک بزنس مین کو می ٹو مم نے کنگال کر دیا ہے۔امریکا کے مشہور شخص کو عورتوں سے متعلق غیر مناسب بیان دینے پر چند دنوں میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ دنیا بھر میں جنسی ہراسگی کے خلاف چلنے والی ’می ٹو‘ مہم میں اب تک ہتک عزت کے کئی واقعات سامنے آئے لیکن کاروبار کو اربوں ڈالر کے نقصان کا کم سننے میں آیا۔

(جاری ہے)

دنیا کے بڑے مالی اداروں کا گڑھ سمجھے جانے والے وال سٹریٹ کے ایک مشہور شخص کو صرف چند دنوں میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا جب انہوں نے ایک کانفرنس کے دوران عورتوں سے متعلق غیر مناسب بیان دیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کین فشر انوسٹمنٹ کے مالک کینیتھ فشر نے ایک کانفرنس میں عورتوں سے متعلق نازیبا بیان دیا جس کے بعد سے وہ تنقید کی زد میں آئے اور ان کے گاہکوں میں سے کچھ نے ان سے کاروباری تعلقات منقطع بھی کر لیے۔

کینیتھ فشر امریکا میں ایک مالی تجزیہ کار ہیں، جن کی فشر انوسٹمنٹ نام کی کمپنی کے ذمے بیشتر افراد اور کمپنیوں کے اربوں ڈالر مالیت کے اثاثے سنبھالنے کی ذمہ داری ہے۔سان فرانسسکو میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں میڈیا کوریج کی اجازت نہیں تھی لیکن کانفرنس میں شریک ایک شخص کو کینیتھ فشر کی باتیں اتنی غیر مناسب معلوم ہوئیں کہ انہوں نے اس کا غصہ ٹوئٹر پر نکالنا بہتر سمجھا۔

کانفرنس میں شریک شخص ایلکس شلیکین کا کہنا تھا کہ کینیتھ فشر نے نہ صرف غیر مناسب طریقے سے جنسی اعضا کے بارے میں بات کی بلکہ انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے گاہک اور بار میں موجود لڑکی کے بیچ موازنہ بھی کیا۔ایلکس شلیکین کا کہنا تھا، ’فشر نے جو باتیں بولیں وہ کافی خوفناک تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس میں شریک عورتوں نے ان کو بعد میں بتایا کہ انہیں کینیتھ فشر کی باتوں سے تکلیف ہوئی تاہم کینیتھ فشر نے بعد میں اپنے بیان پر معافی مانگی لیکن اس دوران بیشتر کمپنیوں نے ان کے ساتھ کاروباری تعلقات ختم کر دیے جس کے باعث انہیں کروڑوں اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پرا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments