نواز شریف اور مسٹر محفوظ کی میڈیکل رپورٹس میں حیرت انگیز مماثلت

دونوں کی رپورٹ میں درج نمبر اور عمر ایک جیسی ہے۔کیا مسٹر محفوظ نامی شخص کی رپورٹ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ بنا کر پیش کی گئی؟ڈاکٹر عدنان کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی رپورٹ پر سوالات اٹھ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 اکتوبر 2019 10:47

نواز شریف اور مسٹر محفوظ کی میڈیکل رپورٹس میں حیرت انگیز مماثلت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اکتوبر2019ء) نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کی سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی میڈیکل رپورٹ پر سوالات اٹھنے لگ گئے۔ڈاکٹر عدنان کی جانب سے جو میڈیکل رپورٹ شئیر کی گئی ہے اس میں نواز شریف کے پلیٹ لٹس کی تعداد 16 ہزار ہے۔نواز شریف اور مسٹر محفوظ کی رپورٹس میں حیرت انگیز مماثلت پائی گئی ہے۔نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر جو فون نمبر درج ہے،وہ مسٹر محفوظ کا ہے۔

مسٹر محفوظ کی عمر بھی نواز شریف کی طرح انہتر سال ہی ہے۔جب کہ 19اکتوبر کو نواز شریف کے لیے گئے ٹیسٹ میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 75 ہزار درج ہے۔سوال یہ ہے شریف خاندان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان 19اکتوبر کو ہی نواز شریف یا مسٹر محفوظ کے لیے لوئی آواز کیوں نہیں اٹھائی۔جب کہ اس متعلق موقف پیش کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بعض دفعہ اہم شخصیات کے بلڈ ٹیسٹ کے لیے ان کی شناخت ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے بھی ایسا کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

۔واضح رہے کہ پیر کی شب کو لاہور کے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت بگڑ گئی۔ نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کی جانب سے بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم کی پلیٹ لیٹس کی رپورٹ غیر تسلی بخش آئی ہے۔ نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد نیب نے انہیں فوری بنیادوں پر علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیب نے نواز شریف کو لاہور کے سروسز ہسپتال میں علاج کیلئے منتقل کر دیا۔ سروسز ہسپتال منتقل کیے گئے سابق وزیراعظم شریف کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا۔ ڈینگی ٹیسٹ کی رپورٹ کے نتائج کے مطابق نواز شریف کو ڈینگی کا مرض لاحق نہیں ہوا۔ نواز شریف دل کی ادویات استعمال کر رہے ہیں جن میں کون پتلا کرنے والی ادویات بھی ہیں۔ ان ادویات کے باعث ہی نواز شریف کا پلیٹ لیٹ کاونٹ کم ہوا ہے۔ تاہم نواز شریف کے ابھی مزید کچھ میڈیکل ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں