بھارت اور پاکستان کے درمیان پوسٹل سروس بند

1947ء کے بعد پہلی مرتبہ پچھلے ڈیڑھ ماہ سے بھارت سے ڈاک نہ تو پاکستان پہنچ رہی ہے اور نہ ہی پاکستان سے بھارت جا رہی ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 اکتوبر 2019 11:01

بھارت اور پاکستان کے درمیان پوسٹل سروس بند
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر 2019ء) : پاک بھارت میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر 1947ء کے بعد پہلی مرتبہ اب خطوط کی ترسیل کا اہم ذریعہ پوسٹل سروس بھی بند ہو گئی۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ملکوں میں جنگیں ہوئیں۔مسلسل کشیدگی کی فضا رہی ہے لیکن ان سب کے باوجود پوسٹل سروس پر پابندی کبھی بھی عائد نہیں کی گئی تاہم مودی حکومت کی طرف سے کشمیر کو خصوصی آئینی حیثیت دینے والی دفعہ 370 ختم کیے جانے کے بعد صورتحال یکسر بدل گئی ہے۔

پاکستان نے بھارت سے آخری پوسٹل کنسائنمنٹ 27 اگست کووصول کیا تھا۔پچھلے ڈیڑھ ماہ سے بھارت سے ڈاک نہ تو پاکستان پہنچ رہی ہے اور ہی نہ پاکستان سے بھارت جا رہی ہے۔خیال رہے دو روز قبل بھارت نے کنٹرول لائن کی شدید خلاف ورزی کی۔

(جاری ہے)

بھارتی اشتعال انگیزی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے دو روز قبل لائن آف کنٹرول پر خوفناک اشتعال انگیزی کی گئی تھی۔

بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے باعث پاک فوج کا ایک جوان جبکہ متعدد نہتے شہری شہید ہو گئے۔ بھارت فوج کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے بھی منہ توڑ کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے پرخچے اڑا دیے تھے۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کے 9 فوجی جہنم واصل کر دیے گئے تھے۔ جبکہ پاک فوج کے ہاتھوں پھینٹی کھانے کے بعد بھارتی فوج نے سفید پرچم لہرا کر پاک فوج سے سیز فائر کی درخواست کی اور پھر اپنے جہنم واصل کردہ فوجیوں کی لاشیں اٹھائیں۔

پاک فوج نے اپنی کاروائی میں ناصرف بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کیا، جب کہ بھارتی فوج کی چوکیاں بھی مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی ہر کاروائی کا منہ توڑ جوواب دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں